ابنا: لاس اینجلس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق واقعہ 6اپریل کو افغان صوبے ہلمند میں پیش آیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں بیٹھ کر جاسوس طیارے کی رہنمائی کرنے والے میرین آفیسرز اور فضائی عملے کو ٹارگٹ پر اْس وقت شک ہوا جب طالبان کیخلاف کارروائی کے دوران تین امریکی فوجی اپنی پلاٹون سے الگ ہوگئے۔ اس دوران جاسوس طیارے کو معلومات دی گئیں کہ یہ تینوں ہمارے دشمن ہیں جو اتحادی فورسز سے بھی دور ہیں جس کے بعد جاسوس طیارے نے ان پر میزائل فائرکردیا۔ حملے میں 26سالہ میرین اسٹاف سارجنٹ جیریمی اسمتھ اور بینجمن راسٹ ہلاک ہوگئے۔ ............
/110